the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
صوفی فیسٹیول برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ‘ چیف منسٹرو صدرمجلس مدعو
حیدرآباد۔ 20۔ دسمبر (اعتماد نیوز) طوطی ہند حضرت امیر خسروؒ کی شخصیت‘ حالات‘ خدمات اور کارناموں کو اجاگر کرنے حیدرآباد میں سہ روزہ جشن حضرت امیر خسروؒ 28 تا 30 دسمبر منعقد ہونے جارہا ہے۔ کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کے زیر اہتمام سہ روزہ جشن خسروؒ بعنوان ’’صوفی فیسٹیول برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی و قومی یکجہتی‘‘ منایا جارہا ہے۔ پروگرام کے تحت پہلے دن 28 دسمبر کو صبح 10 بجے جشن کی افتتاحی تقریب اور سمینار ’’تذکرہ خسروؒ ‘‘ جوبلی ہال باغ عامہ میں منعقد ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں گورنر اتراکھنڈ ڈاکٹر عزیز قریشی‘ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی‘ مرکزی وزراء سروے ستیہ نارائنا‘ ملکا ارجن کھرگے کے علاوہ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں ترکی‘ افغانستان‘ ایران اور دیگر ممالک کے سفارتی عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔ جناب محمد عابد رسول خاں صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن و سرپرست جشن خسروؒ نے آج



ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ اس موقع پر مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابو العلائی سجادہ نشین و صدر جشن خسروؒ ‘ جناب خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ جنرل سکریٹری‘ جناب محمد منیر قریشی صحافی کوآرڈینٹر‘ سردار سرجیت سنگھ بھی موجود تھے۔ مولانا مظفر علی صوفی نے بتایا کہ جشن خسروؒ کی افتتاحی تقریب اور سمینار میں قومی سطح کے اسکالرس حضرت امیر خسروؒ کی حیات و کارناموں پر مقالے پیش کریں گے۔ 29 دسمبر کو 6 بجے شام للت کلاتھورانم (اوپن ایر تھیٹر) باغ عامہ نامپلی میں ’’رنگ خسروؒ ‘‘ تہذیبی پروگرام منعقد ہوگا جس میں ترکی کے فنکار کے علاوہ دہلی گھرانے کے فنکار اقبال احمد خاں اور ان کے ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ 30 دسمبر کو خانقاہ حضرت شیخ جی حالیؒ اردو شریف پتھر گٹی میں 8 بجے شب ’’محفل خسروؒ ‘‘ منعقد ہوگی جس میں حیدرآباد کے علاوہ دیگر مقامات کے قوال حضرت امیر خسروؒ کا کلام پیش کریں گے۔ جشن خسروؒ کو محکمہ تہذیب و سیاحت حکومت آندھراپردیش اور قومی فاؤنڈیشن برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جانب سے اسپانسر کیا جارہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.